ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بودھ گیا دھماکہ معاملے میں انڈین مجاہدین کے پانچ دہشت گرد مجرم قرار

بودھ گیا دھماکہ معاملے میں انڈین مجاہدین کے پانچ دہشت گرد مجرم قرار

Fri, 25 May 2018 23:57:44    S.O. News Service

پٹنہ ،25؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)کی ایک خصوصی عدالت نے 2013 میں بودھ گیا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں انڈین مجاہدین (آئی ایم)کے پانچ دہشت گردوں کو آج مجرم ٹھہرایا۔خصوصی عدالت (این آئی اے)کے جج منوج کمار سنہا نے تمام پانچ ملزمین کو تعزیرات ہند (آئی پی سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور آتش گیر مادہ قانون کی مختلف دفعات کے تحت مجرم ٹھہرایا۔عدالت نے ان تمام کو سزا سنانے کے لئے 31مئی کی تاریخ طے کی ہے۔ سات جولائی 2013 کی صبح ایک کے بعد ایک بم دھماکوں نے مزار نگری بودھ گیا کے لیے دہلا دیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے تھے۔


Share: